COUNSELING WITH POLICE OFFICIALS

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال نے نوجوان پولیس آفیسرزسے میٹنگ کی جس میں آپ نے کہا کے اپنے اپنے تھانوں میں جرائم پیشہ عناصرکوجڑسے اکھاڑیں۔ میں جرم کو بنیاد سے ختم کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ جو بھی محنت اور خلوص نیت سے اعوام الناس کی خدمت کرے گا اس کو انعام دیا جائے گا۔ جو کوئی فرائض کی ادائیگی میں سستی کرے گا اسے سخت سزا دی جاوے گی۔آپ نے نوجوان آفیسرز کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ آپ نے کہا کے آپ کی فلاح میری ذمہ داری ہے اور اعوام الناس کی خدمت اور بہترین سروس ڈیلیوری میری آپ سے توقعات ہیں۔