MEETING WITH PRIVATE SCHOOL HEADS

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال 

‎ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم نے پرائیویٹ سکولز کے سربراہان سے میٹنگ کی۔ آپ نے میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرکے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اورسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ مشکوک افراد پرکڑی نظررکھی جاسکے۔ رجسٹرڈکمپینیوں سے منظور شدہ تربیت یافتہ اورتجربہ کارسکیورٹی گارڈز کو سکولز کی سکیورٹی پر تعینات کیا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز کے سربراہان سے میٹنگ کے دوران کیا۔
‎انہوں نے مزید کہاکہ پولیس ملازمین کی ویلفئیرکومدنظررکھتےہوئے پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے فیس میں خصوصی رعایت دی جائے۔ تاکہ وہ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے باآسانی تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم اورادارے کا نام روشن کرسکیں۔ اس موقع پرپرنسپل خانیوال پبلک سکول کرنل (ر) محمد اعظم خان سمیت دیگر پرائیویٹ سکولزکے سربراہان نے شرکت کی۔